‘ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا’ اور سونم کپور


بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی فلم کا مشہور گانا اک لڑکی کو دیکھاتو ایسا لگا اب اْن کی بیٹی پر فلمایا جائیگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا میں انیل کپور اور سونم کپور پہلی بار سلور سکرین پرایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔فلم میں انیل کپور کی 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم کے مشہور گانے اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا بھی شامل کیا جائیگا جسے سونم کپور اور راج کمار رائوپر فلمایا جائے گا۔

فلم میں جوہی چائولہ بھی شامل ہیں ۔واضح رہے کہ فلم رواں سال 12اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).