ایران: مسافر طیارہ گر کر تباہ


ایران کا ایک مسافر براد ہوائی جہاز گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ جہاز میں کم سے کم 60 مسافر سوار تھے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مسافر طیارہ وسطی ایران میں پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق مسافر طیارہ تہران سے جنوب مغربی شہر یسوج جا رہا تھا، جو اصفہان کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

ایمرجنسی سروس کے ترجمان نے بتایا کہ ’تمام ہنگامی افواج ہائی الرٹ ہیں اور جہاز میں 50 سے 60 مسافر سوار تھے۔‘

ابتدائی اطلاعات کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سےحادثے کے مقام ہیلی کاپٹر بھی پہنچ نہیں سکا۔

مسافر جہاز آسمان ایئرلائن کا تھا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ جہاز روسی ساختہ اے ٹی آر 72-500 جہاز ہے۔

جہاز میں سوار 60 افراد میں دو سکیورٹی، پائلٹ اور عملے کے تین افراد سوار تھے۔

مسافر جہاز کے حادثے میں کتنے افراد ہلاک ہوخہ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32296 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp