سرفراز احمد ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر


\"sarfraz\"پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سرفراز احمد قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر کیے گئے ہیں ،سابق کپتان شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سرفراز احمد کو کپتان بنانے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔سرفراز احمد 21 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ 58 ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کے 21 میچوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاچکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ٹی ٹونٹی میچ 5 ماہ بعد انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرچکے ہیں اور وہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے نائب کپتان بھی تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments