ایان علی کو پانچ کروڑ جرمانہ، پانچ لاکھ ڈالر ضبط



\"Ayyan-Ali-Love-to-show-HOT-cleavage\"راولپنڈی کے کسٹم کلکٹر کی عدالت نے ماڈل ایان علی کو بیرون ملک غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر پانچ کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے ایان علی کے قبصے سے برآمد ہونے والی پانچ لاکھ امریکی ڈالر کی کرنسی ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ راولپنڈی کے کسٹم کلکٹر علی رضا کی عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے استغاثہ کی جانب سے دو گواہوں کے پیش نہ ہونے پر انھیں پانچ پانچ لاکھ روپے کی سزا سنائی ہے۔ان گواہوں میں محمد اویس اور ممتاز حسین شامل ہیں۔ ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایان علی کے سہولت کار ہیں اور متعدد بار بلانے کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

. ماڈل ایان علی کو گذشتہ برس اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ پانچ لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کی رقم دبئی لے کر جا رہی تھیں ماڈل ایان علی غیر ملکی کرنسی بیرون ملک سمگل کرنے کے مقدمے میں پانچ ماہ تک جیل میں رہی ہیں اور اس مقدمے میں ان پر فردِ جرم بھی عائد کی جا چکی ہے تاہم ایان علی کے وکلا نے سپیشل جج سینٹرل کے اس فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

سابق حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ اس مقدمے میں ایان علی کے وکیل کے طور پر پیش ہو رہے ہیں۔ ملزمہ کے وکلا کی طرف سے یہ موقف سامنے آیا ہے کہ وہ کسٹم کلکٹر کے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ ماڈل ایان علی کو گذشتہ برس اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ پانچ لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کی رقم دبئی لے کر جا رہی تھیں۔ پاکستان کے قانون میں دس ہزار امریکی ڈالر سے زیادہ کی رقم بیرون ملک لے کر جانے کی اجازت نہیں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments