لاہور میں اورنج ٹرین چل پڑی


لاہور میں اورنج ٹرین میٹرو لائن منصوبے کا ٹرائل رن آج کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے سوشل میڈ یا پر اس منصوبے کی کامیاب آزمائش ٹرائل کا اعلان کیا اور اللہ کا شکر ادا کیا۔

اورنج ٹرین کا ٹرائل رن اس کے ڈپو کے قریب کیا گیا جوہر لحاظ سے کامیاب رہا جبکہ اورنج لائن میٹرو لائن منصوبہ ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک اسی ہفتے میں پورا کرلیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب کے ایڈوائزرخواجہ احمد اس موقع پر موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں شامل ہونے والی مزید چار ٹرین کے سیٹس لاہور پہنچ چکے ہیں۔

جی ایم سلمان حفیظ کا کہنا تھا کہ لاہور میں 16 ٹرینز پہنچ چکی ہیں، چار ٹرینز کراچی پہنچ چکی،7شنگھائی اور کراچی کے راستے میں ہیں ، انہوں نے بریفنگ میں مزید کہا کہ ٹریک ہر طرح کے آپریشن کےلیے تیارہے اور منصوبے کا مجموعی طور پر 11.5کلومیٹر ٹریک مکمل ہے۔

قبل ازیں دسمبر میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بینچ نے اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ روکنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو اس منصوبے کو جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).