آدھی ادھوری روتی ہنستی کہانیاں


 یہ کہانیاں راہ جاتے کہیں سے دروازہ کھول کر آن ملی ہیں  ـ

دونوں ایک دوسرے سے بد ظن تھے۔ اپنی اپنی بیزاری دور کرنے فیس بک پر پہنچ گئے ۔ یہاں بھی اک دوسرے کو مل گئے ۔ جانتے تو تھے نہیں کہ آپس میں ہی دوبارہ ملے ہیں ۔ زندگی اچھی لگنے لگی ۔ ملاقات طے کی جب ملے تو حیران رہ گئے ۔ پھر لڑ پڑے ۔

بچے بھوک سے پریشان تھے ۔ کئی دن سے کھانے کو نہیں تھا ۔ ایک رات ماں خان کے گھر گئی ۔ بہت سا غلہ گھر آ گیا ۔ بچے سکون سے سوئے ماں جاگتی رہی ۔

میری پروموشن ہوگئی ہے بیوی نے گھر آتے ہی شوہر کو خوش خبری سنائی۔ شوہر خود بنک مینیجر تھا ۔ اس نے سن کر سر جھکا لیا ۔ وہ جانتا تھا کہ جونئر لڑکیاں جلدی جلدی پروموشن لیں تو وجہ کیا ہوتی ہے ۔

ون ویلنگ کرتا ہوں دوستوں کے ساتھ ۔ گھر دیر سے پہنچتا ہوں ۔ باپ پوچھے تو اسے کہتا ہوں کہ سوشل ورک کرتا ہوں ۔ ایک دن ون ویلنگ کرتے لڑکی کو دیکھ کر اشارے کیے تو وہ اپنی ہی بہن نکلی ۔

وزیر نے اعلان کیا کہ ہم نوکریاں میرٹ پر دیں گے ۔ ہم بڑی امید لے کر انٹرویو میں بیٹھے ۔ نوکری وزیر کے بھانجے کو مل گئی ۔

اپنے جوڑ کا رشتہ دیکھتے بیٹی کی شادی والی عمر ہی نکال دی ۔ بیٹی اک دن اک بے جوڑ لڑکے کے ساتھ کھیتوں میں پکڑی گئی ۔

استاد رٹائیر ہو کر پنشن لینے گیا ۔ جسے آٹا لیکر پاس کیا تھا ۔ اسی شاگرد کو  پیسے دے کر پنشن منظور کرا کے گھر آیا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).