آتھیا شیٹھی سے افیئر کی خبریں جھوٹی ہیں : ارجن کپور


\"arjun\"بالی وڈ اداکار ارجن کپورنے سینئر اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اداکارہ آتھیا شیٹھی کے ساتھ افیئر کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
ارجن کپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایسی بے سروپا باتوں سے دو افراد کی دل آزاری ہوتی ہے جب کہ حقیقت سے اس کا دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا۔انھوں نے مزید کہا کہ آتھیا شیٹھی ان کی بہن کی دوست ہے اس حوالے سے اس کے ساتھ تھوڑی بہت شناسائی ہے جسے لوگ بتنگڑ بناکر پیش کردیتے ہیں۔ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ایسی بے بنیاد باتیں ہم دونوں کے والدین اور کیریئر پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments