پاناما لیکس میں میرا نام غلط استعمال ہوا : امیتابھ بچن


\"amitabhدنیا کی مشہور اور طاقتور شخصیات کی خفیہ آف شور کمپنیوں سے متعلق پاناما پیپرز میں اپنا نام شامل ہونے پر بولی وڈ سٹار امیتابھ بچن نے دعویٰ کیا ہے کہ دوسروں نے ان کے نام کا غلط استعمال کیا۔
’مجھے انڈین ایکسپریس میں شائع ہونے والی کمپنیوں Sea Bulk Shipping Company Ltd, Lady Shipping Ltd, Treasure Shipping Ltd, and Tramp Shipping Ltd سے متعلق کچھ معلوم نہیں‘۔
این ڈی ٹی وی نے امیتابھ کے حوالے سے بتایا ’ہو سکتا ہے میرے نام کا غلط استعمال ہوا ہو۔ میں نے بیرون ملک خرچ ہونے والے پیسوں سمیت اپنے تمام ٹیکس ادا کیے ہیں‘۔73 سالہ اداکار کے مطابق ’انڈین ایکسپریس میں مجھ سے منسوب کوئی غیر قانونی کام رپورٹ نہیں کیا گیا‘۔ادھر، پاناما لیکس میں شامل امیتابھ کی بہو ایشوریا رائے نے بھی خفیہ دستاویزات کو مسترد کر دیا۔ایشوریا کے میڈیا مشیر نے دستاویزات کو ’سراسر جھوٹ‘ قرار دیا ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق ایشوریا اپنے خاندان کے دوسرے افراد کے ہمراہ ایک آف شور کمپنی کی ڈائریکٹر اور شیئر ہولڈر رہیں۔انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 500 ہندوستانیوں کے پاناما میں آف شور اکاو¿نٹس ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments