ایمان علی ہمایوں سعید کی ہیروئن بنیں گی


\"hamayoun\"فلمساز و اداکار ہمایوں سعید نے اپنی ذاتی پروڈکشن میں فلم ”میں پنجاب نہیں جاﺅں گی“ بنانے کا اعلان کردیا۔ فلم میں ہمایوں سعید ،ایمان علی کے ساتھ بطور ہیرو جلوہ گر ہوں گے۔ اس فلم کیلئے ہمایوں سعید کس سگما پلس ٹیم ، ڈائریکٹر ندیم بیگ اور رائٹر خلیل الرحمن قمر کے ساتھ یورپ میں لوکیشن تلاش کرچکے ہیں، میں پنجاب نہیں جاﺅں گی ایک رومانوی کامیڈی فلم ہوگی جس کی شوٹنگ جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔ ایک پروڈیوسر کے طور پر ہمایوں سعید کے مصروف شیڈول میں 2016کے لیے چار فلمیں ہیں جن میں سے ایک جوانی پھر نہیں آنی پارٹ ٹو نمایاں ہے۔ حال ہی میں ایک غیر ملکی جریدے سے بات چیت کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا تھا کہ جس طرح چیزیں میرے حق میں بہتر ثابت ہورہی ہیں اس کے لئے میں اللہ کا شکر اداکرتا ہوں ، جوانی پھر نہیں آنی اور بن روئے پچھلے سال ہٹ ہوئی تھیں تاہم اس سال میری چار ٹیلی ویڑن پروڈکشنز ریٹنگز میں سب سے آگے ہیں میں اس کا کریڈٹ اپنی ٹیم کو دیتا ہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments