وزیر کوٹ کسی جگہ کا نام نہیں


\"naseer وزیر کوٹ کسی جگہ کا نام نہیں
تو پھر وہ کیا ہے،
کس اٹلس کا علاقہ ہے،
کون سی نقطہ گاہ ہے
جہاں وہ دھرتی کا ابھار بن کر
حالتِ دوام میں لیٹا ہوا
زمانوں کا سکوت نظما رہا ہے

وزیر کوٹ، جہاں میں کئی بار گیا ہوں
اور پاپلر کی لمبی قطاروں کے درمیان
ایک مدبر سائے کے ساتھ سیر کرتے ہوئے
\"wazir2\"کتنی جگہوں اور نا جگہوں سے گزرا ہوں
جہاں کتابوں کے ڈھیر میں بچھے ہوئے
صوفوں پر
لوگوں کے بجائے لفظوں کو
آرام کرتے ہوئے دیکھا
اور بُھنے ہوئے پنیر اور چائے کی تواضع میں
دو چھوٹی چھوٹی آنکھوں کو
آنے والوں کی محبت
اور خوشی سے لبریز پایا

وزیر کوٹ کسی جگہ کا نام نہیں
\"wazir\"وزیر کوٹ ایک شخص تھا
شخصیت سے اٹا اٹ
آنکھوں، سایوں، باتوں اور لفظوں سے بھرا ہوا
جو کسی کو خالی نہیں ہونے دیتا تھا!

(وزیر آغا کی یاد میں)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
2 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments