روس نے ’ناقابل تسخیر‘ ہتھیار تیار کر لیے ہیں: پوتن


پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ روس نےایسے ’ناقابل تسخیر‘ جوہری ہتھیار تیار کر لیے ہیں جو دنیا میں کہیں بھی مار کر سکتے ہیں۔

صدر پوتن نے نئے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا دعوی اپنے چوتھے صدارتی انتخابات سے قبل کیا۔ نئے صدارتی انتخاب سے قبل صدر پوتن کا آخری صدارتی خطاب تھا۔ صدر پوتن چوتھی بار صدر ’منتخب‘ ہونے سے صرف سترہ روز ہی دور ہیں۔

روس کے سرکاری ٹی وی چینل پر صدر پوتن کی تقریر کے دوران ان دو ہتھیاروں کی ویڈیو چلائی جنھیں صدر پوتن نے بطور نئے ’ناقابل تسخیر‘ ہتھیار بتایا۔

انہوں نے کہا کہ روس ایسے ڈرون بھی تیار کر رہا ہے جنہیں آبدوز سے چھوڑا جا سکے گا۔ یہ ڈرون جوہری حملہ بھی کر سکیں گے۔

انہوں نے کہ روس کے اس نئے ہتھیار کو یورپ اور ایشیا میں جال کی طرح بچھے ہوئے امریکی دفاعی نظام بھی نہیں روک سکتا ہے۔

پوتن نے روسی پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے دو گھنٹے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے

’پاکستان کے پاس ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار نہیں ہیں‘

ٹرمپ، جوہری ہتھیار اور تحفظات

دنیا کے جوہری ہتھیار کہاں کہاں ہیں؟

امریکہ کو جواب؟

تجزیہ کاروں کے مطابق روسی صدر کا یہ بیان امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فوجی طاقت بڑھانے والے بیان کے جواب میں آیا ہے۔ امریکہ نے پچھلے مہینے جوہری طاقت کو بڑھانے اور چھوٹے ایٹمی ہتھیارتیار کرنے کی بات کی تھی۔

امریکہ کے اس بیان کے بارے میں یہ کہا گیا تھا کہ یہ روس کو چیلنج کرنے کے لیے دیا گیا۔

چین اور امریکہ بھی ایسے ہی میزائل تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو دنیا میں کہیں بھی مار کر سکیں۔

پوتن

YURI KADOBNOV/Getty Images

پوتن نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے اپنی فوجی طاقت کو دنیا میں امن لانے کے لیے بڑھایا ہے۔

حالانکہ پوتن نے کہا ہے کہ اگر کوئی روس کے خلاف جوہری ہتھیار نکالے گا تو روس دوگنی طاقت سے اس کا جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیے

کیا انڈیا اور چین کی جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال ہو سکتے ہیں؟

’جوہری ہتھیار متعارف کروانے والے کو لیڈر کہا جا رہا ہے‘

ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے: ٹرمپ


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32554 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp