رکن اسمبلی بلقیس مختار بھی مصطفی کمال کے قافلے میں شامل ہو گئیں


\"balqees\"متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رکن سندھ اسمبلی اور انتہائی سینئر رہنمابلقیس مختار بھی پارٹی چھوڑ کر مصطفی کمال کی نئی جماعت پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) میں شامل ہو گئیں۔بلقیس مختار گزشتہ تین بار 2002 سے سندھ اسمبلی کی رکن ہیں اور 2002، 2008 اور 2013 کے انتخابات کے بعد خواتین کی مخصوص نشست پر ایم کیو ایم کی سندھ اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے والی 47 سالہ بلقیس مختار ایم کیو ایم کی پہلی خاتون رہنما ہیں جنہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ بلقیس مختار طویل سیاسی جدوجہد میں شامل رہیں، یہ ایم کیو ایم کی پہلی رابطہ کمیٹی کا حصہ تھیں۔ایم کیو ایم کے مرکز اور الطاف حسین کی کراچی میں رہائش گاہ نائن زیر کی پڑوس میں رہنے والی بلقیس مختار کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت پر مصطفی کمال نے کہا کہ بلقیس باجی چند دن پہلے تک نائن زیرو کی گلی میں رہتی تھیں، لیکن انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی کے جعلی خطوط بناکر غلط باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
ایم کیو ایم پربالواسطہ تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو بچانے کی باتیں کر رہے ہیں، میرپورخاص میں پتھر کے جواب میں گالی بھی نہیں دی، نسلیں تباہ ہوگئیں، محب وطن دہشت گرد اور ”را “ کے ایجنٹ ہوگئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments