وزیر اعلی کی خوشدلی کیساتھ واسکٹ کے بعد جوتے اتارنے کی آفر؛ کے پی اسمبلی میں تلاشی کی دلچسپ روداد


??? ????

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے موقع پر تلاشی کے معاملے پر دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، بعض ارکان نے تلاشی دینے پر ناراضی کا اظہار کیا اور کچھ نے تو صاف انکار کردیا، وزیراعلیٰ نے کوٹ اتارنے کے بعد جوتے بھی اتارنے کی پیش کش کی ۔

سینیٹ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی پابندی کے معاملے پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں اراکین کا ردعمل بڑا دلچسپ رہا۔

مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد نے پیپلز پارٹی کی نگہت اورکزئی کی تلاشی کا مطالبہ کیا تو دونوں خواتین کے درمیان تکرارتلخ کلامی تک جاپہنچی۔

صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے بھی تلاشی لینے پر ناراضگی کا اظہار کردیا، ایم پی اے ملک قاسم کی باری آئی تو انہوں نے تلاشی دینے سے صاف انکار کردیا، الیکشن کمیشن کے افسر کو انہیں منانے کے لئے ہال تک جانا پڑا۔

اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو بھی تلاشی کے عمل میں نہیں بخشا گیا، جب وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے واسکٹ اتارنے کا تقاضا کیا گیا تو انہوں نے کافی خوش دلی کا مظاہرہ کیا، واسکٹ اتارنے کے بعد پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن کے اہلکاروں کو جوتے بھی اتارنے کی پیش کش کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).