مشیل اوباما کا انکار؛ صدارتی انتخاب کیوں نہیں لڑیں گی؟


سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نےصدارتی انتخاب لڑنےسےانکارکردیا،اُن کا کہنا ہے کہ وہ نوجوانوں کےلئےکام کررہی ہیں،نوجوانوں کو دیکھ کرخوشی ہوتی ہے۔

امریکا کے سابق صدر اوباما کی اہلیہ امریکن ٹرسٹ لیڈی مشیل اوباما نے کہا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لے کر امریکی صدر بننے کی کوئی خواہش نہیں رکھتیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق مشیل اوباما نے اپنے حالیہ بیان میں مزید کہا کہ وہ اوباما فاؤنڈیشن کےپلیٹ فارم سے سماجی خدمت اور عوامی میل جول کی مصروفیات جاری رکھیں گی اور عوامی میل جول سے انہیں یہ یقین حاصل ہوا ہے کہ امریکا کا سیاسی مستقبل بہت بہتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی سماج میں میری جیسی ہزاروں لاکھوں مشیل پروان چڑھ رہی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).