’تم نہ تو خوبصورت ہو اور نہ ہی دلفریب‘


جلد ہی آنے والی فلم ’دل جنگلی‘ میں ایکشن میں نظر آنے والی اداکارہ تپسی پنو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں انتہائی بے وقوفانہ اسباب کے باعث مسترد کیا گیا۔

’جڑواں 2‘ میں اپنی اداکاری و اداؤں سے سب کا دل جیتنے والی اداکارہ کے مطابق انہیں ابتداء میں یہ تک کہا گیا کہ وہ نہ تو خوبصورت ہے، اور نہ ہی دلفریب ہے، جب کہ اس کا بیک گراؤنڈ بھی مارکیٹ کے حساب سے اہم نہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق تپسی پنو نے کہا کہ انہیں کہا گیا کہ وہ خوبصورت اور دلفریب نہیں اور نہ ہی وہ اداکاری کرسکتی ہیں، اس لیے انہیں اداکاری کے لیے اتنا حساس نہیں ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں بتایا گیا کہ وہ فلاں یا فلاں کی بیٹی نہیں، ان کے نام کے ساتھ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق کوئی نام نہیں جڑا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).