ہوٹل میں کیمرے لگا کے خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار


ایف آئی اے سائبر کرائم نے خواتین کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا ہے ۔

اسلام آباد کے ہوٹل کے کمروں میں خفیہ کیمرے لگے ہونے کا انکشاف ہوا ہے،جس کے ذریعے خواتین کی ویڈیو بنائی جاتی ،انہیں جنسی طور پر ہراساں اور پھر پیسوں کا مطالبہ کیا جاتا تھا ۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے ہوٹل کے کمروں میں کیمرے لگا رکھے تھے ،جس کے خلاف ایک خاتون کی شکایت پر کارروائی کی گئی ہے ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت محمد امجد کے نام سے ہوئی، گرفتارملزم اسلام آباد میں مقامی ہوٹل کا مالک ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).