کانگریس کا امیتابھ کو برانڈ ایمبسڈر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ


\"amitabhbachchan-shamitabh-1\"بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے بالی ووڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن کا نام پاناما لیکس میں آنے پر انہیں برانڈ ایمبسڈر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
پانامہ لیکس کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں سیاسی بھونچال آیا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن بھی نئی مصیبت میں پھنس گئے ہیں۔
بھارتی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پاناما لیکس میں میگا سٹار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا رائے بچن کا نام آنے پر شدید مشتعل ہے جس پر انہوں نے امیتابھ بچن کو مہارشٹرا حکومت کے پراجیکٹ ”ماہا ٹائیگر“ کے برانڈ ایمبسڈر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ میگا سٹار امیتابھ بچن مہاراشٹرا حکومت کے پراجیکٹ”ماہا ٹائیگر“ کے برانڈ ایمبسڈر ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments