سعودی عرب ایران کشیدگی کا فائدہ داعش کو ہو گا: رحمان ملک


\"rehmanرحمان ملک کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کشیدگی کا فائدہ داعش کو ہو گا جو امت مسلمہ کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مسئلے کے حل کیلئے پارلیمانی رہنماو¿ں کا وفد ایران اور سعودی عرب بھجوائے۔
وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں سابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کشیدگی کی وجہ اسلام دشمن قوتیں ہیں۔ اس تنازعہ کا فائدہ داعش کو ہو گا جو امت مسلمہ کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ داعش کو انسانیت کا دشمن قرار دلوانے کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد لائی جائے۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران تنازعہ میں پاکستان کو ہم اور مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس مقصد کیلئے پارلیمانی رہنماو¿ں کا ایک وفد ایران اور سعودی عرب بھجوانے کی تجویز دی اور کہا کہ یہ وفد سعودی فرمانروا اور ایرانی صدر سے ملاقاتیں کر کے انہیں بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنے پر قائل کرے تاکہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کرانے کیلئے راہ ہموار ہو۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments