امین فہیم کی خالی نشست پر 18جنوری کو الیکشن ہو گا


\"makhdoomپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 218 پر پولنگ 18 جنوری کو ہوگی۔ضمنی الیکشن کےلئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 218 پر مخدوم امین فہیم کے چھوٹے بھائی مخدوم سعیدالزماں سمیت سات امیدوار میدان میں اترے ہیں۔18 جنوری کے ضمنی انتخابات میں مجموعی طورپر 263 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
حلقہ میں مجموعی طور پر ووٹروں کی تعداد 3 لاکھ 8ہزار 398 ہے جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 46 ہزار 215 اور مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 62 ہزار 183 ہے۔حلقہ میں سکیورٹی کے لیے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments