آرمی چیف اور وزیراعظم پیر کو سعودی عرب اور ایران کا دورہ کریں گے


\"armyوزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف پیر کو سعودی عرب اور ایران کا دورہ کریں گے۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف پیر کے روز سعودی عرب کے دورہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے۔ دورے کا مقصد سعودی عرب اور ایران کے درمیان پیدا ہونیوالی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہوں سے ملاقات میں ثالثی کی پیشکش کی جائے گی۔ سعودی عرب کے دورہ کے بعد وزیر اعظم اور آرمی چیف ایران جائیں گے۔ دورے کے دوران ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہوں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments