ذاتی زندگی سے متعلق بے بنیاد انٹرویو؛ انوشکا شرما شدید تشویش اور غصے کا شکار


فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ انوشکا شرما بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے شادی کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں شخصیات ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی سے وابستہ خبروں کو میڈیا میں لانے سے گریز کرتے ہیں لیکن اخبار کی جانب سے اُن کے اور ویرات سے متعلق شائع کئے گئے بے بنیاد انٹرویو پر انوشکا شرما بھڑک اٹھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اخبار کی جانب سے جنوبی کوریا کی سیریز کے موقع پر اپنے اور ویرات کی تصویر سے متعلق اُن ہی کے نام سے شائع کئے گئے انٹرویو پر انوشکا شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اخبار انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

انوشکا شرما نے اپنے ٹوئٹ میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اخبار میں اپنی ذات سے منسلک انٹرویو دیکھ کر حیران ہوں اوراس بات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ اپنی نجی زندگی سے متعلق انہوں نے نہ صرف اس اخبار کو بلکہ کسی کو بھی اس طرح کا انٹرویو نہیں دیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آپ کی شخصی آزادی کو کس طرح لاپرواہی سے دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اٹلی کے شہرمیلان میں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی  رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).