رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری


سپریم کورٹ نےدُہری شہریت کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی مختلف درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

درخواست گزار محمود اختر نقوی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود رحمان ملک نے دہری شہریت کیس میں فیصلہ خلاف آنے کے بعد مراعات واپس نہیں کیں۔عدالت نے رحمان ملک کو 15دن میں مراعات واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ رحمان ملک کے خلاف عدالت نے آبزرویشن دی،انہوں نے عدالت کے کہنے کے باوجود مراعات واپس نہیں کیں۔

عدالت نےرحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).