فحش ویڈیو سے شہرت پانے اور شرمناک الزامات کے باعث گرفتار بھولا ریکارڈ کا باہر آتے ہی ایک اور ویڈیو بنانے کا ارادہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

 فحش ویڈیو سے شہرت پانے اور پھر شرمناک الزامات کے باعث گرفتار ہونے والے بھولا ریکارڈ نے باہر نکل کر ایک اور ویڈیو بنانے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر بھولا ریکارڈ کا انٹرویو کرنے کیلئے تھانے پہنچی تو بھولا ریکارڈ سے سوال کیا کہ آپ کی شہرت کی وجہ کیا ہے جس پر اس نے جواب دیا کہ اس کی شہرت کی وجہ وہ ویڈیو ہے جو اس نے دبئی میں بنائی اور پھر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہو گئی جس میں اس نے ڈائیلاگ بولا کہ ”ویچ چھڈیاں نے جائیداداں۔“

یہ کہنے پر خاتون رپورٹ نے کہا کہ آپ نے اس ویڈیو سے شہرت حاصل لیکن کیا اس پر آپ فخر کیساتھ سر بلند کر کے پھرتے ہیں؟ جس پر بھولا ریکارڈ کا کہنا تھا کہ وہ اس ویڈیو پر شرمسار ہے۔ تمام ٹی وی چینل اس کا انٹرویو کر چکے ہیں اور وہ اللہ کو حاضر ناضر جان کر کہتا ہے کہ وہ اس ویڈیو سے بہت پریشان ہے اور کھل کر کسی کی فیملی میں نہیں جا سکتا۔

 خاتون رپورٹر نے سوال کیا کہ وہ رہا ہونے کے بعد سب سے پہلے کیا کام کرے گا تو بھولا ریکارڈ نے کہا کہ وہ سب سے پہلے ایک اور ویڈیو بنائے گا جس پر خاتون رپورٹر نے کہا کہ تم اپنی پہلی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کیلئے درخواست دینے کے بجائے ایک اور ویڈیو بنانے کی بات کر رہے ہو۔

بھولا ریکارڈ نے کہا کہ اسے جعلی سازی میں پھنسایا گیا ہے اور ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا جبکہ وہ رہا ہونے کے بعد سب سے پہلے ایک ویڈیو بنائے گا جس میں حق سچ کی بات کرے گا اور لوگوں کو اپنی بے گناہی کے بارے میں بتائے گا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •