فاسٹ باؤلر محمد شامی کیس میں ایک اور تشویشناک انکشاف


بھارتی ٹیم کے کھلاڑی محمد شامی اور ان کی اہلیہ کے درمیان جاری جنگ میں ایک نیا موڑ آ گیاہے ،کھلاڑی نے انکشاف کیاہے کہ جب میری حسین جہاں سے شادی ہوئی تو انہوں نے مجھے پہلی شادی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور شادی کے بعد تھوڑا تھوڑا بتانا شروع کیا کہ ان کی بہن کی بیٹیاں ہیں جس کی موت ہو گئی ہےتاہم اب جب یہ فرنٹ پر آئیں تو ہمیں سچ معلوم ہواہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد شامی نے بھارتی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہیں اپنی اہلیہ حسین جہاں کی کولکتہ کے رہائشی شیخ سیف الدین سے پہلی شادی کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا ، اور مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ دونوں لڑکیاں ان کی بیٹیاں ہیں جبکہ مجھے بتایا کہ یہ ان کی بڑی بہن کی ہیں ۔

ایک مرتبہ یہ خبر میڈیا میں آئی تھی کہ حسین جہاں نے شیخ سیف الدین سے پسند کی شادی کی تھی اور یہ شادی 2010 میں ٹوٹ گئی تھی جس میں سے ان کی دو بیٹیاں ہیں ۔بڑی بیٹی 14 سال اور چھوٹی بیٹی 10 سال کی ہے ۔شامی کا کہناتھا کہ حسین نے کبھی اس بارے میں ذکر بھی نہیں کیا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).