مولانا خادم حسین رضوی کا حیران کن دعوی؛ 12000 شیل کھائے


تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے فیض آباد دھرنے کے دوران 12 ہزار شیل کھائے، انہوں نے منہ سے کپڑا بھی ہٹادیا تھا جس کے بعد 4 گھنٹے تک دھواں ان کے اندر جاتا رہا لیکن نہ تو ان کے پھیپھڑے اڑے، نہ ہی جگر جلا اور نہ ہی ان کی زبان جلی۔

اپنے ایک خطاب کے دوران علامہ خادم حسین رضوی نے دھرنا ختم کرنے کیلئے دیے جانے والے 21 کروڑ روپے کے الزامات کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ اگر ہم نے پیسے لیے ہیں تو مولوی خادم یہاں بھی ذمہ دار ہے اور بروز قیامت بھی ذمہ دار ہے، اگر ایک روپیہ بھی ثابت ہوجائے تو مولوی خادم کو قبر سے نکال کر جوتے مارنا، شہیدوں کا وارث مولوی خادم ہے، ہم ختم نبوت کیلئے فیض آباد گئے۔

بشکریہ؛ ڈیلی پاکستان


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).