مجھے عہدہ دینے سے پہلے امریکا سے اجازت لینی پڑتی ہے؛ ڈاکٹر عبد القدیر خان


 

پاکستان کے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کوئی بھی عہدہ لینے سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے عہدہ دینے سے پہلے امریکا سے اجازت لینی پڑتی ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے نگران وزیر اعظم کیلیے ان کا نام تجویز کیے جانے کے حوالے سے ٹیلیفونک گفتگو میں ڈاکٹر عبد القدیر نے کہا ان کی کون سنتا ہے، مجھے عہدہ دینے سے پہلے امریکا سے اجازت لینی پڑتی ہے، ویسے بھی مجھے ان عہدوں کا شوق نہیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر نے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا کہ انفیکشن کی وجہ سے علاج کرا رہا ہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).