پورن سٹار سٹارمی ڈینیئلز نے عدالت سے صدر ٹرمپ کی حلفیہ گواہی کا مطالبہ کر دیا


عریاں فلموں کی سابقہ اداکارہ اسٹیفنی کلفورڈ (اسٹارمی ڈینیئلز) نے عدالت میں ایک درخواست جمع کروائی ہے کہ امریکی صآدر ٹرمپ کو حلفیہ گواہی کے لئے طلب کیا جائے تاکہ پورن اسٹار کے صدر ٹرمپ سے جنسی مراسم کے بارے میں دعووں کی تصدیق یا تردید کی جا سکے۔

محترمہ سٹارمی ڈینیئلز کے وکیل نے عدالت سے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سے حلفیہ بیان لیا جائے نیز پورن سٹار کے وکیل نے صدر ٹرمپ کے وکیل سے قانونی نکات پر تبادلی خیال کی درخواست بھی دائر کی ہے۔

سٹارمی ڈینیئلز نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے 2006 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مانع حمل اشیا کی مدد لئے بغیر جنسی فعل انجام دیا تھا۔ تاہم اس میَ دونوں کی رضامندی شامل تھی۔ 2006 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی موجودہ بیوی میلانیا کے ساتھ شادی کو ایک برس گزر چکا تھا۔ صدر ٹرمپ ان دعووں کی تردید کرتے ہیں۔

محترمہ سٹارمی ڈینیئلز کا موقف ہے کہ انہوں نے ڈونلد ٹرمپ کے وکیل کے ساتھ اکتوبر 2016 میں ایک معاہدے پر دستخط کر کے ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر وصول کئے تھے۔ اس معاہدے کی شرط یہ تھی کہ سٹارمی ڈینیئلز صدارتی امیدوار ڈونلد ٹرمپ کے ساتھ اپنے جنسی ماضی کے بارے میں بات نہیں کریں گی۔ تاہم اب سٹارمی ڈینیئلز کا کہنا ہے کہ کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کود اس معاہدے پر دستخط نہیں کئے اس لئے وہ اس معاہدے کی پابند نہیں رہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کوہن نے رقم ادا کرنے کا اعتراف کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس ادائیگی کا ڈونلد ٹرمپ کی صدارتی مہم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اگر کوہن کا بیان غلط ثابت ہو جاتا ہے تو صدر ٹرمپ انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائیں گے۔ محترمہ سٹارمی ڈینیئلز کی قانونی ٹیم ثابت کرنا چاہتی ہے کہ اس رقم کی ادائیگی کا مقصد رائے دہندگان کی انتخابی رائے پر اثر انداز ہونا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے کہا ہے کہ آج کی اس درخواست کا مقصد قانون کو ناجائز طور پر استعمال کر کے شہرت حاصل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز دائر کی گئی درخواست میں  امریکی سپریم کورٹ کے 1997 کے اس مقدمے کا سہارا لیا گیا ہے جس میں پاؤلا جونز نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو مونیکا لیونسکی کو جنسی ہراسانی کرنے کے الزامات میں گواہی کے لئے بلایا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).