صرف پانچ قدم میں کامیابی


\"omairآپ زندگی میں کچھ بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ آپ سے صرف پانچ قدم کی دوری پر ہے۔ جی ہاں، صرف پانچ قدم کی دوری پر۔

رابن شرما اپنی کتاب “دا مونک ہو سولڈ ہز فراری “ میں کہتے ہیں ۔۔ آپ نے کوئی بھی مقصد حاصل کرنا ہو، پانچ قدم اٹھائیں اور کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

پہلا قدم

آپ جو بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں، اپنے دماغ میں اس کی ایک واضح تصویر بنائیں۔ مثلاً آپ نے وزن کم کرنا ہے۔۔ تو ہر روز اپنے آپ کو ایک پتلے دبلے شخص کے طور پر تصور کریں۔ آپ کا تصور جتنا واضح ہوگا، عمل بھی اتنا ہی واضح ہو گا۔

دوسرا قدم

آپ نے اپنے مقصد کی واضح تصویر بنا لی، اب اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے ارادے سے پیچھے نہ ہٹیں۔ کسی طرح سے اپنے آپ کو پابند کر لیں۔۔۔ دیگر لوگوں کو بھی اس میں شریک کریں۔ ان کے سامنے عہد کریں کہ آپ فلاں چیز حاصل کر کے رہیں گے۔ سب کو بتائیں کہ آپ نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی ہے۔ ایسا کرنے سے آپ پر ایک دباؤ آ جائے گا۔ ظاہر ہے آپ دوسروں کے سامنے ناکامی کی تصویر نہیں بننا چاہیں گے، اور آپ کو اپنا مقصد حاصل کرنا ہی پڑے گا۔

تیسرا قدم

جو بھی مقصد حاصل کرنا ہے اس کے لیے ایک وقت بھی مقرر کر دیں۔ اپنے ساتھ تحریری معاہدہ کرلیں کہ آپ اتنے اتنے دنوں، یا اتنے ہفتے، یا اتنے سال میں یہ مقصد ضرور حاصل کر لیں گے۔ اپنے خوابوں کو کسی ڈائری میں لکھیں۔ اس ڈریم بک کو اپنا دوست بنا لیں۔ روزانہ اسے پڑھیں، اس سے باتیں کریں۔

چوتھا قدم

اکیس کا جادو چلائیں۔ یعنی اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے جو بھی رویہ یا رنگ ڈھنگ اپنانا ہے، کوئی عادت بنانی ہے تو وہ کام اکیس دن تک لگاتار کریں۔ کوئی بھی کام اکیس دن تک لگاتار، بغیر کسی ناغے کے کیا جائے تو وہ آپ کی عادت بن جاتا ہے۔۔ پھر آپ غیر ارادی طور پر اسے کرنے لگتے ہیں۔

پانچواں اور آخری قدم

مزے کرو۔۔۔  جی ہاں۔۔۔ جب آپ اپنے مقصد کو حاصل کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں تو ہر قدم کا لطف اٹھائیں۔ ہنسیں، مسکرائیں، قہقہے لگائیں۔۔۔ ماضی میں جو بیت گیا اس پر مت پچھتائیں۔۔ کوئی مشکل آ گئی تو مت گھبرائیں، یہ مشکل بھی آپ کو کچھ سکھا کر ہی جائے گی۔ کسی بھی بات پر پریشان ہونے کے بجائے اپنے آپ کو یقین دلائیں کہ ایک روز آپ اپنا مقصد ضرور حاصل کر لیں گے۔

دیکھا۔۔ کتنا آسان ہے اپنی منزل کو پانا۔۔ بس پانچ قدم ہی تو اٹھانے ہیں۔

پس نوشت: انہی پانچ نکات کو ایک ویڈیو کے ذریعے بھی بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آپ نیچے کا لنک دبا کر اردو وڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں

عمیر محمود

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

عمیر محمود

عمیر محمود ایک خبری ٹیلی وژن چینل سے وابستہ ہیں، اور جو کچھ کرتے ہیں اسے صحافت کہنے پر مصر ہیں۔ ایک جید صحافی کی طرح اپنی رائے کو ہی حرف آخر سمجھتے ہیں۔ اپنی سنانے میں زیادہ اور دوسروں کی سننے میں کم دلچسپی رکھتے ہیں۔ عمیر محمود نوک جوک کے عنوان سے ایک بلاگ سائٹ بھی چلا رہے ہیں

omair-mahmood has 47 posts and counting.See all posts by omair-mahmood

Subscribe
Notify of
guest
2 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments