ایچ ایس وائے کی اس تصویر میں ایسا کیا تھا؟


معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین(HSY) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ عروہ حسین اور ان کے شوہر گلوکار و اداکار فرحان سعید ڈیزائنر کا بوسہ لے رہے ہیں۔

چونکہ عروہ حسین اور فرحان سعید ایک ہی وقت میں بوسہ لے رہے تھے تو اس تصویر میں جس چیز میں تمام صارفین نے دلچسپی لی، وہ فرحان سعید کی آنکھیں تھیں جو عروہ حسین کو تنبیہی انداز  میں گھور رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس بات کا نوٹس لے لیا اور مختلف تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ایچ ایس وائے نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’یہ دونوں،میرے بھائی اور بھابھی‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).