جنرل (ر) راحیل شریف کے صاحبزادے کی شادی


راحیل شریف کے بیٹے کی مہک طور کے ساتھ شادی بارات کی تصاویر سامنے آ گئیں، دونوں کیسے نظر آ رہے ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ’جوڑی ہو تو ایسی‘

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق آرمی چیف اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کے بیٹے عمر کی شادی مہک طور کے ساتھ ہوگئی ہے اور ان کی بارات کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں ہیں جن میں وہ انتہائی خوبصورت نظر آ رہے ہیں ۔

راحیل شریف اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ رخصتی کے موقع پر چلتے ہوئے:

 

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کے بیٹے عمر کی شادی ہنڈاا ٹلس کمپنی کے چیئرمین یوسف شیرازی کے قریبی رشتہ دار فاروق طور کی بیٹی’ مہک طور‘ کے ساتھ ہو ئی ہے ، فارو ق طور خود بھی گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور وہ کوئنز روڈ پرواقع معروف ہنڈا کے شوروم ’ہنڈا فورٹ‘ کے مالک ہیں۔

دو روز قبل بیدیاں روڈ کے ایک فارم ہاﺅس میں مہندی کی انتہائی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تاہم گزشتہ روز راحیل شریف کے بیٹے کی بارات تھی اور وہ اس موقع پر خوب سج دھج کر اپنی دلہن لینے کیلئے گئے تاہم آج ان کی دعوت ولیمہ جاری ہے۔

راحیل شریف اس وقت اسلامی فوجی اتحادکی سربراہی کر رہے ہیں تاہم وہ بیٹے کی شادی کیلئے تمام تر مصروفیات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس وقت پاکستان میں جوجود ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).