خانیوال میں بھائیوں نے بہن کی ٹانگیں کاٹ دیں


خانیوال میں وراثتی جائیدا د کے تنازع پر بھائیوں نے بہن کی ٹانگیں کاٹ دیں، تفصیلات کے مطابق تھانہ مخدوم پور کی حدود میں واقع چک نمبر 1/AH میں اختری بی بی کا اپنے بھائیوں یاسین ، شبیر ، یامین وغیرہ سے وراثتی جائیداد کا تنازع چل رہا تھا گزشتہ روز اختری بی بی اپنے رقبہ پر موجود تھی اسی اثناء میں اس کے بھائی وہاں آگئے، آتے ہی تشدد کا نشانہ بنایا ،کلہاڑیاں اور کسی کے پے در پے وار کر کے دونوں ٹانگیں کاٹ دیں ،ملزمان نے فائرنگ بھی کی ، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاع پر 1122 نے اختری بی بی کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال خانیوال منتقل کردیا ،بتایا جاتا ہے کہ اختری بی بی کی شادی مظفر گڑھ میں ہوئی تھی، اختری بی بی اور اس کے بھائیوں میں وراثتی جائیداد کا تنازع چل رہا تھا پولیس تھانہ مخدوم پور نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

بشکریہ؛ روزنامہ جنگ


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).