خواتین کن مردوں کو ترجیح دیتی ہیں؟

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

عام تاثر ہے کہ خواتین اپنے شوہروں کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے اس کے برعکس ایسا انکشاف کر ڈالا ہے کہ جان کر سارے شوہر حسد میں مبتلا ہو جائیں گے۔ انڈی 100کی رپورٹ کے مطابق Champagnes Health Spaکے ماہرین نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ’’جب وقت گزارنے کی بات آئے تو بیویاں اپنے بہترین دوستوں کو اپنے شوہروں پر ترجیح دیتی ہیں اور ان کے ساتھ ہی وقت گزارنا پسند کرتی ہیں۔‘‘

ماہرین نے اس تحقیق میں 1517خواتین سے مختلف سوالات کیے اور ان کے جوابات کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ ان میں 50فیصد سے زائد خواتین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہروں کی بجائے بہترین دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا اور تفریح کرنا پسند کرتی ہیں۔ اس کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ان خواتین نے بتایا کہ ’’ہم بہترین دوستوں کے ساتھ ہر موضوع پر بات کر سکتی ہیں، ہم انہیں وہ باتیں بھی بتا سکتی ہیں جو اپنے شوہروں کو نہیں بتا سکتی۔ جب ہم اپنے دوستوں کے ساتھ ہوتی ہیں تو یہ احساس ہوتا ہے کہ ہم اپنے آپ کے ساتھ ہیں۔‘‘ بعض نے تو یہ بھی کہا کہ ’’بہترین دوست شوہروں کی طرح تنگ نہیں کرتے اس لیے وہ ان کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتی ہیں۔‘‘

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •