جب کرینہ کپور نے دوسری شادی کرنے کی بات کی


سیف علی خان اورکرینہ کپور گزشتہ 6 برسوں سے ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزاررہے ہیں ؛ فوٹوفائل

سیف علی خان اورکرینہ کپور گزشتہ 6 برسوں سے ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزاررہے ہیں ؛ فوٹوفائل

نامور اداکارہ کرینہ کپور خان نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرکے تمام لوگوں کو حیران و پریشان کردیا۔

کرینہ کپور خان  باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین بیوی اور ماں بھی ہیں۔ اداکار سیف علی خان اورکرینہ کپور گزشتہ 6 برسوں سے ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزاررہے ہیں جب کہ دونوں کا ایک بیٹا تیمورعلی خان بھی ہے دونوں دیگر جوڑوں کیلئے مثال ہیں لیکن کرینہ کپور نے اب دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

دراصل بھارتی میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کرینہ کپور اور مس ورلڈ 2018 مانوشی چھلرکسی شادی میں شرکت کرتی نظر آرہی ہیں۔

موقع کی مناسبت سے دونوں بھاری لباس اور زیورات میں انتہائی حسین لگ رہی ہیں تاہم مانوشی شادی کے ماحول سے لطف اندوز نہیں ہورہیں اور کہہ رہی ہیں شادی کا کھانا اچھا ہے جس پر کرینہ کہتی ہیں جب شادی بورنگ ہوتی ہے تو سب یہی کہتے ہیں لیکن تم اپنی شادی ایسے نہیں کرنا۔

جس کے بعد مانوشی کرینہ کو اپنے شادی کے خوابوں کے بارے میں بتاتی ہیں جسے سن کر کرینہ کپور اتنی زیادہ متاثر ہوجاتی ہیں کہ فوراً کہتی ہیں’’مجھے بھی کرنی ہے شادی‘‘۔ جس پر مانوشی حیران ہوکر انہیں دیکھتی ہیں اور کہتی ہیں آپ کی شادی پہلے ہی ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ویڈیو دراصل زیورات کے اشتہارکی ہے جس کی کرینہ اور مانوشی برانڈ ایمبسیڈر ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).