انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان، یاسر، وہاب باہر


اتوار کو دورۂ انگلستان اور آئرلینڈ کے لیے پاکستان کے قومی ٹیسٹ کرکٹ سکواڈ کا اتوار کو اعلان کر دیا گيا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں سکواڈ میں شامل 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہوں گے، جب کہ بقیہ کھلاڑیوں میں اظہرعلی، سمیع اسلم، امام الحق، فخر زمان، اسد شفیق، حسن علی، فہیم اشرف، راحت علی، محمد عباس، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، بابر اعظم، حارث سہیل اور سعد علی شامل ہیں۔

ٹیم آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ اور انگلینڈ کے خلاف 24 مئی اور یکم جون کو دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

انضمام الحق نے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ورلڈ کپ انگلینڈ میں ہو رہا ہے، اس لیے زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ‘کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے ہم نے بیٹنگ آرڈر مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔ سب کو موقع ملے گا۔’

پاکستان کے چیف سیلیکٹر کا کہنا تھا کہ میچ کے دنوں میں انگلیڈ اور آئرلینڈ میں گیند کے سوئنگ کرنے کا امکان زیادہ ہے اس لیے بلےبازوں کو احتیاط سے کھیلنا پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ یاسر شاہ کا ان فٹ ہونا ٹیم کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp