بغیر کھیلے مانچسٹر سٹی انگلش لیگ کی فاتح بن گئی


انگلینڈ میں پریمئیر لیگ فٹبال میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی حیران کن ہار کے باعث ان کے روایتی اور شہری حریف مانچسٹر سٹی نے لیگ میں فتح اپنے نام کر لی ہے اور اس طرح انھوں نے گذشتہ سات سیزن میں اپنی تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم اپنے میدان پر ویسٹ برام سے مقابلہ ایک صفر سے ہار گئی۔

مانچسٹر سٹی نے اب تک لیگ میں 33 کیھلے ہیں اور پانچ میچ کھیلنا ابھی باقی ہیں۔ انھوں نے لیگ میں اب تک 93 گول سکور کیے ہیں اور صرف دو میچوں میں ان کو شکست ہوئی ہے۔

انگلینڈ کی لیگ میں جیت مانچسٹر سٹی کے مینیجر پیپ گارڈیولا کے کیرئیر کی 24ویں کامیابی ہے۔

اس سے قبل وہ سپین میں بارسلونا کے ساتھ اور جرمنی میں بائرن میونخ کے ساتھ بھی لیگ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

سال 2008 میں متحدہ عرب امارات کے شیخ منصور بن زاید ال نہیان نے مانچسٹر سٹی کی ملکیت حاصل کی تھی جس کے بعد سے کلب مختلف مقابلوں میں سات ٹرافی جیت چکا ہے۔

اس ہفتے ہونے والے مقابلوں کے بعد مانچسٹر سٹی کے اب 87 پوائنٹس ہیں جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 33 میچوں میں 71 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp