فاضل جج کے ریمارکس سے میرے موکل نواز شریف کے دل میں خوف پیدا ہوا
سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدلیہ مخالف تقاریر کی سماعت کرنیوالے لاہور ہائیکورٹ کے بنچ پر اعتراض اٹھادیا۔
جسٹس مسعود جہانگیر ، جسٹس عاطر محمود اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کا 3 رکنی بینچ نواز شریف اور مریم نواز سمیت 16 اراکین اسمبلی کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کی درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔
نواز شریف نے تحریری طور پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی بنچ میں شمولیت پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے اپنے وکیل اے کے ڈوگر کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کرکے اعتراضات داخل کیے اور بنچ کے سربراہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے بنچ سے علیحدگی کی استدعا کی۔
واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کی عدلیہ مخالفت تقاریر میڈیا میں نشر ہونے سے روکنے کے لیے درخواست کی سماعت کرنے کا بینچ 3 بار تحلیل ہونے کے بعد دوبارہ بنا ہے۔
بشکریہ؛ ایکسپریس نیوز
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).