جماعت کو آپ کی ضرورت ہے


وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے سابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار نے ایک ہفتے میں تیسری ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی امور، آئندہ انتخابات  اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرشہبازشریف نے چوہدری نثار کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جماعت کو ان کی ضرورت ہے، ہم نے  مل کر عوام کی خدمت کرنی ہے، پہلے بھی عوامی ترقی کے لئے منصوبے لگائے گئے اور یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا جس کے لئے ضروری ہے کہ ہم آپس کے اختلاف اور دوریوں کو ختم کریں۔

 واضح رہے کہ سابق وزیرِداخلہ اور مسلم لیگ(ن) کے سینیئر رہنما چوہدری نثار اور پارٹی قیادت میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیانات بھی آتے رہتے ہیں۔

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).