ماضی کو بھلا کر’سنجے دت، مادھوری‘ پھر ساتھ ساتھ


سنجے دت اور مادھوری ڈکشت نے 21 برس بعد ایک بار پھر ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئن کو اس فلم میں سری دیوی کی جگہ کاسٹ کیا گیا ہے۔

ایک وقت تھا سنجے دت اور مادھوری ڈکشت کی جوڑی نے ’ساجن‘ ، ’کھل نائیک‘ اور’ صاحباں‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں دی تھیں،پھر دونوں کے درمیان کچھ وجوہات کے باعث دوری پیدا ہوگئی۔

فلم بین اس جوڑی کو ایک بار پھر دیکھنے کے خواہشمند رہے ہیں،ان کی یہ تمنا ابھیشک ورما کی فلم سے پوری ہونے جارہی ہے، سنجے دت اور مادھوری فلم میں کام کرنے کےلئے تیار ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیار رپورٹ کے مطابق سنجو بابا اور ڈانسنگ کوئن نے ماضی کے تنازعات کو ایک طرف رکھتے ہوئے پروفیشنل لائف کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، یہی ان کے ایک بار پھر ساتھ کام کرنے کی وجہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کی دیگر کاسٹ میں ورون دھون، عالیہ بھٹ،سوناکشی سنہا اور ادیتا رائے کپور مرکزی کردارادا کریںگے،یہ فلم 2019ء کے آغاز میں نمائش کیلئے پیش کی جائےگی۔

اطلاعات ہیں کہ پہلے اس فلم میں سری دیوی کو کاسٹ کیاگیا تھا لیکن ان کی اچانک موت کے باعث اس کردار کی پیشکش مادھوری کو کی گئی ہے۔ انسٹاگرام پر اس بات کا اظہار سری دیوی کی بیٹی جہانوی کپور نے بھی کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).