نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی لندن روانگی؛ واپسی کب تک ہے؟


سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر لندن روانہ ہوگئے۔

مسلم لیگ کے قائد محمد نواز شریف لاہور ائرپورٹ سے لندن روانہ ہوگئے۔ ان کی بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور نواسی ماہ نور بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ شریف فیملی قطر کی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہوئی۔ نواز شریف لندن میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور ممکنہ طور پر 22 اپریل اتوار کو واپس آئیں گے۔

شریف خاندان کے مطابق کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کے بعد طبیعت انتہائی خراب ہے۔ مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امی کو دیکھنے لندن روانہ ہوگئے ہیں، اگر احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ نہ ملا تو اگلی پیشی سے پہلے واپس آجائیں گے، امی کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

نواز شریف، مریم اور صفدر نے آج بدھ سے جمعہ تک احتساب عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی ہے۔ چند ہفتے قبل نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کا بیرون ملک فرار روکنے کے لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا تھا لیکن حکومت نے ایسا نہیں کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).