پاکستان سے بھارت واپس جانے والی کا ہونے والا شوہر کون ہو گا؟


پاکستان کی جانب سے بھارت واپس بھیجے جانے والی گیتا تو آپ کو یاد ہوں گی تاہم بھارتی حکومت گیتا کے اہل خانہ کو ڈھونڈنے میں تو کامیاب نہ ہوسکی لیکن اب انہوں نے گیتا کیلئے دولہے کی تلاش شروع کر دی ہے اور اس کے ساتھ شادی کرنے والے کو گھر ، نوکری اور گاڑی دینے کا بھی اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہری گیتا پاکستان رینجرز کو سمجھوتہ ایکسپریس میں ملی اور ان کے ساتھ کوئی بھی نہیں تھا اور وہ اس وقت محض 8 سال کی تھیں تاہم پاکستان کی شان مرحوم ایدھی نے اس بچی کو اپنے سینے سے لگایا اور اس کی دیکھ بھال کا بیڑا ٹھایا تاہم 16 اکتوبر 2015 کو گیتا کو بھارت واپس بھجوا دیا گیا ۔

بھارتی حکومت کی جانب سے گیتا کے اہل خانہ کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی گئی لیکن کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوسکی تاہم اب گیتا کیلئے شوہر کیلئے تلاش شروع کر دی گئی ہے ، بھارتی میڈیا نے حال ہی میں شادی کی خواہش کا اظہار کیا جس پر بھارتی حکومت نے معصوم لڑکی کی اس خواہش کی تکمیل کیلئے دولہے کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ بھارت میں اب تک گیتا کیلئے 12 افراد کے رشتے آئے ہیں جن کی جانچ پڑتا گیتا کی دیکھ بھال کرنے والی این جی او کر رہی ہے جس کے بعد تمام تفصیلات بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھیجی جائیں گی ۔دولہے پسند کرنے کے بعد اسے بھارتی حکومت سرکاری نوکری ، گھر اور ایک گاڑی بھی فراہم کرے گی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).