علی ظفر کا میشا شفیع کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس


معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے اداکارہ اور گلوکارہ میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علی ظفر نے اپنے وکلاء کے ذریعے میشا شفیع کو 10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔

علی ظفر نے نوٹس میں موقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع نے ان پر جنسی ہراسانی کے بے بنیاد الزامات عائد کیے اور میڈیا پر ہراساں کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔

نوٹس میں یہ بھی بیان کہا گیا ہے کہ میشا شفیع دو ہفتوں میں میڈیا پر آکر معافی مانگیں ورنہ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔ دوسری جانب علی ظفر کے سسر اور وکیل علی سبطین فضلی کا کہنا ہے کہ اب سے جو بھی مزید قانونی کارروائی کی جائے گی اس کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).