پختونخوا میں ہو کیا رہا ہے؟


سپریم کورٹ نے گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا کے اسسٹنٹ پروٹوکول افسر کی تعیناتی کے مقدمے میں صوبائی حکومت کی اپیل خارج کر دی۔چیف جسٹس نے خیبر پختونخوا میں تعیناتیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے صوبائی حکومت کے وکیل سے سوال کیا کہ اسپتالوں کے بورڈ ممبران کو توسیع کیوں دی جا رہی ہے؟ پہلے غلط تعیناتیاں کرتے ہیں پھر اپیل میں عدالت آ جاتے ہیں، خیبر پختونخوا میںآخر ہوکیا رہا ہے؟ غیر سنجیدہ اپیلیں دائر کرکے عدالت کا وقت بربادکیا جاتا ہے۔

چیف جسٹس نے تہمینہ درانی کے سابق سیکریٹری زبیر محمودکی سیکیورٹی فراہمی کیلیے دائر درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی روکنے کیلیے دائر وطن پارٹی کی آئینی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے اسٹیل انڈسٹری کی درخواست پر اعتراضات ختم کرتے ہوئے سماعت کیلیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا، اسٹیل انڈسٹری کے وکیل شاہد عثمانی کا کہنا تھا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی اٹھانے سے پاکستان کی اسٹیل انڈسٹری متاثر ہو رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).