شاہزیب خانزادہ کی شادی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ کی شادی۔۔۔ مہندی کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں، دلہن کون ہے؟ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

پاکستان کے معروف نیوز اینکر شاہ زیب خانزادہ بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں جن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے اور مہندی کی تقریب کی تصاویر بھی منظرعام پر آ گئی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مہندی کی تقریب کی تصاویر بھی جاری ہو چکی ہیں جو گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ تقریب میں شاہ زیب خانزادہ اور ان کی ہونے والی دلہن کو دیکھا جا سکتا ہے کہ جبکہ کاشف عباسی اور محمد جنید سمیت میڈیا سے تعلق رکھنے والے دیگر لوگ بھی شریک ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس دعوے اور تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے اور ہر کوئی نئے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے میں مصروف ہے۔ ان تصاویر میں معروف اینکر کاشف عباسی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو ایک موقع پر انگلی سے شاہ زیب کی جانب اشارہ بھی کر رہے ہیں جیسے کہ بتانا چاہ رہے ہوں ”دولہا یہ ہے۔“

 

اسی طرح سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی چند تصاویر جاری کی گئیں اور یہی دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہ زیب خانزادہ کی شادی ہو رہی ہے اور یہ تصاویر مہندی کی تقریب میں لی گئی ہیں۔

جیو نیوز ہی کے اینکر پرسن محمد جنید نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر بھی یہ تصاویر جاری کیں۔

بشکریہ؛ ڈیلی پاکستان

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں