مردان: ایکسائز کے دفتر میں دھماکہ : ایک جاں بحق


\"excise\"مردان میں ایکسائز کے دفترمیں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق
اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی جائے حادثہ پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ اپنی جان بچانے کیلئے دیوانہ وار بھاگ کھڑے ہوئے ، دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے ایکسائز دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی ، اسے روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، جائے حادثہ کینٹ کے علاقے میں واقع ہے اور اس کے اطراف میں چند حساس عمارتیں بھی واقع ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے جن کی جان بچانے کی کوشش جاری ہے۔ دھماکے کی شدت کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کے حوالے سے تحقیق کی جا رہی ہے کہ اس کی مقدار کتنی تھی۔ زخمی ہونے والوں میں ایکسائز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور اس کے بعد جب لوگ گھبرا کر بھاگے تو اس کے بعد دھماکہ ہوگیا۔ ڈائریکٹر ریسکیو 1122 حارث حبیب نے بتایا کہ دھماکے کے بعد دفتر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، دھماکہ کمپیوٹر سیکشن کے قریب ہوا جہاں سائلین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والوں میں کوئی خاتون شامل نہیں ہے۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جن کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments