پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانوی سیکریٹری داخلہ مقرر


ساجد جاوید

ساجد جاوید اس وقت برطانیہ کی کمیونیٹیز، مقامی حکومت اور ہاؤسنگ کے سیکریٹری ہیں

برطانیہ میں امبر رڈ کے استعفے کے بعد پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانوی سیکریٹری داخلہ بنا دیا گیا ہے۔

ساجد جاوید برطانیہ میں بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں اور ان کا خاندان سنہ 1960 کی رہائی میں برطانیہ آیا تھا۔

ساجد جاوید اس وقت برطانیہ کی کمیونیٹیز، مقامی حکومت اور ہاؤسنگ کے سیکریٹری ہیں۔

اس سے پہلے وہ سابق سرمایہ کار بینکر اور ایم پی بزنس و ثقافت سیکریٹری تھے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی ڈرائیور کا بیٹا برطانوی وزیرِ ثقافت

برطانیہ کی سابق سیکٹریٹری داخلہ امبر رڈ کا اپنے استعفے میں کہنا تھا کہ انھوں نے انجانے میں اراکین پارلیمان کو امیگریشن کے اہداف کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کر کے گمراہ کیا۔

برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائشگاہ ٹین ڈاؤننگ سٹرییٹ نے ساجد جاوید کی پروموشن کے علاوہ شمالی آئر لینڈ کے سابق سیکریٹری جیمز بروکن شائر کی کابینہ میں کمیونیٹیز، مقامی حکومت اور ہاؤسنگ کے بطور سیکریٹری کی واپسی کا اعلان کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp