آئی ایس آئی نے شکیل آفریدی کے فرار کی سازش ناکام بنا دی


آئی ایس آئی نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے امریکی سی آئی اے کی طرف سے پشاور جیل پر حملہ کر کے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے فرار کی سازش ناکام بنا دی۔ پاک سرزمین پر امریکی سی آئی اے کی سازش ناکام بنا دی گئی۔ آئی ایس آئی نے عظیم اقدام اٹھاتے ہوئے پشاور سنٹرل جیل توڑ کر ڈاکٹر شکیل آفریدی کو فرار کرانے کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔

یہ انکشاف دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ روسی میڈیا کے حوالے سے انکشاف میں سامنے آیا ہے۔ پروگرام میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی حوالگی کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

روسی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے مرکزی کردار ڈاکٹر شکیل آفریدی کی حوالگی کیلئے امریکی مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).