ممکنہ سزا؟ نواز شریف کو کونسی جیل میں رکھا جائے گا؟


مختلف مقدمات میں ممکنہ سزا کے پیش نظر نواز شریف کو رکھنے کے لیے مختلف مقامات زیرغور ہیں۔

پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو احتساب عدالت سے سزا ہونے کی صورت میں ایس او پی پر کام شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کی ممکنہ سزا کے پیش نظرچند مقامات کو تیار کیا جا رہا ہے جہاں انہیں رکھا جائے گا، گورنر ہاؤس مری کے قریب واقع سرکاری گیسٹ ہاؤس بھی ایک ممکنہ مقام ہے جہاں انہیں قید رکھا جا سکتا ہے۔ اسی گیسٹ ہاؤس میں ذوالفقارعلی بھٹو کو بھی قید رکھا گیا تھا اس کے علاوہ دیگر ہائی پروفائل سیاستدان بھی یہاں قید رہے۔

نوازشریف کی ممکنہ سزا کے پیش نظرگیسٹ ہاؤس کو تیار کیا جارہا ہے۔ گیسٹ ہاؤس کے چار کمرے ہیں اوریہ بھی غالب امکان ہے کہ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کو بھی سزا ہونے کی صورت میں اسی گیسٹ ہاؤس میں رکھا جائے۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ سابق وزیراعظم کی ممکنہ سزا کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی اے کلاس بیرکوں کی صفائی ستھرائی و مرمت کی جا رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).