یو ٹیوب کا پاکستانی ورژن کھول دیا گیا


\"u وزرات برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ \’یوٹیوب\’ کے پاکستانی ورژن کو ملک بھر میں 48 گھنٹے کے اندر بحال کرنے کی ہدایت کردی.یاد رہے کہ گستاخانہ مواد کے باعث ستمبر 2012 سے پاکستان میں یوٹیوب پر پابندی عائد تھی.
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے ترجمان صغیر احمد وٹو نے بھی یوٹیوب کے حوالے سے دی گئی ہدایات کی تصدیق کی.وزارت آئی ٹی کے حکام کا دعویٰ ہے کہ گوگل نے یوٹیوب سے گستاخانہ مواد ہٹا دیا ہے اور آئندہ گستاخانہ یا ناپسندیدہ مواد پاکستان کی درخواست پر فوری ہٹایا جا سکے گا.
ترجمان کے مطابق وزارت آئی ٹی نے پاکستان ٹیلی کمیونی کشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو اس سلسلے میں ہدایات بھی جاری کردی ہیں.جبکہ پی ٹی اے نے گستاخانہ مواد ہٹائے جانے سے متعلق سپریم کورٹ کو بھی آگاہ کردیا ہے.پاکستان ٹیلی کمیونی کشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments