پاناما لیکس شریف برادران کی سیاسی تباہی کا آغاز ہے: عمران خان


\"imranپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما لیکس وزیراعظم کی سیاست کی تباہی کا آغاز ہے۔
برطانوی جریدے گارجین کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس سے حیران نہیں بلکہ خوش ہوا ہوں، کتنے شرم کی بات ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے حکمران عوام کا پیسہ بیرون ملک جمع کرتے ہیں جب کہ وہاں کی عوام کو بنیادی سہولیات بھی مسیر نہیں ہوتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس نواز شریف کی سیاست کی تباہی کا آغاز ہے، وزیراعظم اب مصیبت میں ہیں اور میرے خیال میں ان سے اب پاکستان چلانا ممکن نہیں رہا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنیاں بنانے کا مقصد چوروں کو تحفظ دینا ہے، پاکستان میں ٹیکس چوری نہیں بلکہ حکمران طبقہ عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالتا ہے، کرپٹ حکمرانوں کا اتحاد ایک دوسرے کو بچانے کے لئے ہے حالانکہ یہ لوگ ایک دوسرے کی مخالف سیاسی جماعتوں میں شامل ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ آپ 30 ہزار یورو کی بات کر رہے ہیں اور میں لاکھوں کی بات کر رہا ہوں، اگر ہمارے حالات کے تناظر میں اس مسئلے پر نظر ڈالیں تو ہم ڈوب رہے ہیں، ہماری 50 فیصد آبادی کے پاس کھانے کو خوراک نہیں ہے اور حکمران طبقہ نہ صرف پیسہ چوری کر کے بیرون ملک اکاو¿نٹس میں جمع کرا رہا ہے بلکہ ٹیکس چوری بھی کر رہا ہے تو ایسے میں ان لوگوں کے پاس حکومت کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔
برطانیہ میں میئر کے انتخاب کی دوڑ میں شامل اپنے سابق برادر نسبتی زیک گولڈ اسمتھ کی الیکشن مہم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں لندن کی سیاست اور میئر شپ کے انتخابات سے مکمل طور پر دور ہوں، نہ حالیہ دورہ لندن کے دوران زیک گولڈ اسمتھ سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی ان کی الیکشن مہم کا اندازہ ہے۔ زیک گولڈ اسمتھ کے اسلام فوبیا ہونے سے متعلق عمران خان نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ وہ سیاسی طاقت پانے کے لئے اشتعال انگیز بیانات استعمال کریں گے، میں زیک کو گزشتہ 22 سال سے جانتا ہوں اور وہ بہت ہی انصاف پسند شخص ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments