وارم اپ میچ: نارتھیمپٹن شائر کے خلاف پاکستان کی پوزیشن مضبوط


کرکٹ

پاکستان اور نارتھیمپٹن شائر کے خلاف کھیلے جانے والے وارم اپ میچ کے چوتھے اور آخری روز پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل نارتھیمپٹن شائر نے سات وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز سکور کیے تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

نارتھیمپٹن شائر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ نارتھیمپٹن شائر 259 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ روزنگٹن نمایاں بلے باز رہے۔ انھوں نے 90 رنز سکور کیے۔

یہ بھی پڑھیے

’ریورس سوئنگ،فاسٹ بولنگ کے علاوہ کچھ چاہیے تو بتائیں‘

آئرلینڈ کے خلاف میچ ہو اور 2007 کا ورلڈ کپ ذہن میں نہ آئے

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر شاداب خان رہے۔ انھوں نے 77 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 428 رنز سکور کیے۔ پاکستانی اننگز کی نمایاں بات اسد شفیق کے 186 رنز ناٹ آؤٹ تھے۔

اسد نے 16 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 186 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

اسد شفیق کے علاوہ حارث سہیل نے 79 رنز سکور کیے جبکہ بابر اعظم نے 57 رنز بنائے۔

اسد، حارث اور بابر کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی اچھا نہ کھیل سکا۔

پاکستان کے اوپنرز اظہر علی اور امام الحق ٹیم کو اچھا آغاز نہ دے سکے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp